شہباز شریف کی ضمانت کا فیصلہ چپڑاسی نے سنایا، شہزاد اکبر

مشیر احتساب و داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ اب یہ واضح ہو چکا ہے شہباز شریف کی مبینہ ضمانت کا فیصلہ عدالت نے نہیں بلکہ ایک چپڑاسی نے سنایا۔

تفصیلات کے مطابق مشیر احتساب و داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ شہباز شریف کی ضمانت کے معاملے پر دونوں ججزز کا اتفاق نہیں ہو سکا۔

مشیر احتساب و داخلہ نے کہا کہ چیف جسٹس کو تحقیق ضرور کرنی چاہیے عدالتی کارروائی جاری تھی تو کچھ چینلز نے ضمانت کی پیشگی خبر کس کی ایما پر چلائی۔

شہزاد اکبر نے یہ بھی کہا کہ‏ ن لیگی وکلا اور رہنما  کیسے ججز سے فیصلہ سنے بغیر گھنٹوں قوم کو گمراہ کن بھاشن دیتے رہے۔

مشیر احتساب و داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے مزید کہا کہ شہباز شریف کی نکی جئی ہاں کیلئے بے تابی تو سمجھ میں آتی ہے لیکن ن لیگی معزز وکلا کی بے ایمانی سمجھ نہیں آتی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here