ممتاز عالمِ دین مفتی منیب الرحمان نے آج ملک گیر پہیہ جام کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور واقعے کے خلاف ممتاز عالمِ دین مفتی منیب الرحمان ںے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آج پیر کو ملک گیر پہیہ جام اور شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا۔

مفتی منیب نے کہا کہ حکومت نے عاشقانِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر ظلم و تشدد کیا، موجودہ حکومت نے جو ظلم ڈھائے ہیں، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔

مفتی منیب الرحمان نے لاہور واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ تمام گرفتار شدگان کو فوری طور پر ذاتی مچلکوں پر رہا کیا جائے، ان کے خلاف دائر کی جانے والی جعلی ایف آئی آر کو فی الفور ختم کیا جائے۔

انھوں نے کہا کہ پریس کانفرنس سے قبل حکومتی اہل کاروں نے مجھے کہا کہ امن و سلامتی کی بات کی جائے لیکن ہم حکومت سے کہیں گے کہ وہ طاقت کے نشے میں ظلم نہ کرے  اور ہوش کے ناخن لے۔

ممتاز عالمِ دین مفتی منیب الرحمان نے اپیل کی کہ اس پرامن ہڑتال میں کسی کو بھی نقصان نہ ہنچایا جائے۔

اس موقع پر دیگر علمائے اہل سنت علامہ مظفر حسین شاہ، مفتی جان نعیمی، مولانا ریحان امجد نعمانی، مفتی عابد مبارک، مفتی رفیق حسنی، علامہ اسماعیل ضیائی،علامہ لیاقت اظہری، صاحبزادہ عبد المصطفیٰ ہزاروی ، مفتی نذیر نعیمی، شاہ اویس نورانی، علامہ رضوان نقشبندی، مفتی الیاس رضوی، مفتی وسیم المدنی، علامہ عمران شامی، علامہ اشرف گورمانی، علامہ رفیع الرحمٰن نورانی، علامہ مرتضیٰ مہروی، علامہ ضیاء الرحمٰن صابری، علامہ بلال سلیم قادری، شاہد غوری، زمان علی جعفری اور دیگر موجود تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here