پاکستان میں کورونا سے آج مزید 142 افراد جان کی بازی ہار گئے

پاکستان میں کورونا وائرس سے آج مزید 142 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 16283 ہوگئی جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 758148 ہے۔

تفصیلات کےمطابق آج آزاد کشمیر میں کورونا سے 6 ، اسلام آباد میں کورونا سے 5 ، سندھ میں کورونا سے 2 ، پنجاب میں کورونا سے 97 جبکہ خیبرپختونخوا میں کورونا سے 36 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک بھر کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 16283 ہوگئی ہیں۔

پاکستان میں کوروناوائرس سے جاں بحق مریضوں کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 4553 ، بلوچستان میں 223 ، خیبرپختونخوا میں 2899 ، آزاد کشمیر میں 439 ،اسلام آباد میں 636 ، گلگت بلتستان میں 103، پنجاب میں 7430 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل محکمہ صحت پنجاب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس سے آج 97 مریض دم توڑ گئے جس کے بعد صوبے بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 7430 ہوگئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here