وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے اعلان کیا ہے کہ حکومت نے پہلی سے آٹھویں جماعت تک اسکول عید تک بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی سربراہی میں بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں تمام وزرائے تعلیم نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، اجلاس میں تعلیمی اداروں میں کلاسز کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملک  بھر میں پہلی سے آٹھویں تک اسکول عید تک بند رکھے جائیں گے جبکہ 9 ویں سے 12 ویں تک تعلیمی ادارے کل سے سخت کورونا ایس او پیز کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں  او ، اے لیول امتحانات شیڈول کے مطابق لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر تعلیم نے بتایا کہ کیمبرج نے امتحانات کے سلسلے میں تمام ایس او پیز پرسختی سے عملدرآمد کی یقین دہانی کروائی ہے۔

وفاقی وزیرِ تعلیم نے  کہا ہے کہ  متاثرہ اضلاع میں یونیورسٹیاں آن لائن تدریس جاری رکھیں گی جبکہ  8 فیصد سے کم کیسز والے اضلاع میں یونیورسٹیاں کھول دی جائیں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here