صبا قمر تاریخی مسجد کی سیر میں مصروف،تصاویروائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر کی سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہوگئی ہیں۔

صبا قمر نے ترکی میں سیر کرنے کی کچھ تصاویر اور ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اسٹوری پر شئیر کی ہیں۔

صبا قمر کا تاریخی مسجد آیا صوفیہ کی سیر

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صبا قمر ترکی میں موجود ہے۔

صبا قمر کا تاریخی مسجد آیا صوفیہ کی سیر

تصاویر میں صبا قمر کو  ترکی میں واقع تاریخی مسجد آیا صوفیہ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

صبا قمر کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں وہ  کسی فیشن آئیکون سے کم نہیں لگ رہی ہیں ۔

صبا قمر کا تاریخی مسجد آیا صوفیہ کی سیر

اداکارہ کو مسجد آیا صوفیہ میں نہایت احترام کے ساتھ عبایا میں حجاب کے ساتھ  بیٹھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

صبا قمر کی ان تصاویر کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

گزشتہ دنوں قبل اداکارہ صبا قمر نے انسٹاگرام پر 4 اعشاریہ 3 ملین فالورز ہونے پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا تھا۔

اداکارہ صباقمرنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فالورز کی تعداد بڑھنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے خصوصی اسٹوری شئیر کی تھی۔

صبا قمر اپنے مداحوں کی مشکور

اداکارہ نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا تھا کہ ’4.3 ملین فالورز کی محبت کا شکریہ۔‘

صبا قمر نے اب تک اپنے اکاؤنٹ پر 793 پوسٹس شئیر کی ہیں جن میں ان کی اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ شئیر کی گئی تصاویر اور ویڈیوز شامل ہیں۔

 علاوہ ازیں اداکارہ نے 184 صارفین کو انسٹاگرام پر فالو کیا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ صبا قمر سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اکثر ہی اپنی فیملی، دوستوں اور اپنے نئے پراجیکٹس سے متعلق انسٹاگرام پر فوٹوز اور ویڈیوز شئیر کرتی رہتی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here