آرمی چیف 4 روزہ خیر سگالی دورے پر ریاض پہنچ گئے

پاکستان کی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ 4 روزہ خیر سگالی دورے پر سعوی عرب پہنچ گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 4 روزہ خیر سگالی دورے پر سعوی عرب پہنچے جہاں سعودی حکام سمیت پاکستانی سفیر نے ان کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ منسٹری آف ڈیفنس سے ملاقات کریں گے جبکہ اپنے دورے کے دوران سعودی قیادت سے بھی ملاقات کرینگے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعاون و باہمی دلچسپی کے امور پر بات ہوگی جبکہ خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ عمرہ ادائیگی اور روضہ رسول اللہﷺ پر حاضری بھی دیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here