وزیراعظم کا دورہ فیصل آباد، مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دورہ فیصل آباد کے دوران مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کل فیصل آباد کا ایک روزہ دورہ کریں گے جس دوران وزیراعظم کو صنعتوں کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔

اس دوران وزیراعظم فیصل آباد میں واسا کے 4 ارب روپے کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

خیال رہے کہ دورہ فیصل آباد کے دوران وزیراعظم سے ارکان اسمبلی بھی ملاقات کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here