جنرل قمر جاوید باجوہ کا پاک بحریہ کے سابق سربراہ کے انتقال پر اظہارافسوس

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے پاک بحریہ کے سابق سربراہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا گیا ہے۔

پاک فوج کے کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل کرامت رحمٰن نیازی کے انتقال پراظہار افسوس کیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ آرمی چیف نے پاک بحریہ کے سابق سربراہ کے انتقال پر دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبر عطا فرمائے۔

اس سے قبل چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے بھی ایڈمرل کرامت رحمٰن نیازی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امیر البحر کی جانب سے مرحوم کی پاک بحریہ کیلٸے خدمات کو خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ایڈمرل کرامت رحمٰن نیازی نے 1951 میں پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا اور  1979 سے 1983 تک پاک بحریہ کے سربراہ رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here