مزید علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن

کورونا وائرس کی تشویش ناک صورتحال کے پیش نظرکراچی کے مزید علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ضلع وسطی کے علاقوں گلبرگ، لیاقت آباد، نارتھ کراچی اور نارتھ ناظم آباد کے متاثرہ بلاکس میں 2 ہفتے کے لئے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ کراچی کے علاقے صدر اور اطراف کی مارکیٹس میں پاک فوج، رینجرز اور پولیس کا مشترکہ گشت بھی جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی کی مارکیٹس میں سندھ پولیس کی جانب سے ’ماسک پہنو‘ کے اعلانات بھی کیے جارہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here